7 جون، 2021، 6:58 PM

دنیا کے طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا

دنیا کے طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا

پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم تحفظ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ دنیا طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم تحفظ خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔ انھوں نے کہا کہ عدم معاشی انصاف کے باعث آج پوری دنیا میں انسانیت طبقاتی نظام کی نذر ہوگئی، امیر دولت کے انبار کے ساتھ امیر ترین جبکہ غریب مشکل حالات و مساوی مواقع فراہم نہ ہونے کے باعث نان شبینہ سے بھی محروم ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اقوام متحدہ دنیا کاطاقت ور ترین ادارہ ہے، مختلف موضوعات پر عوامی شعور و آگہی کےلئے ایام بھی مختص کئے گئے ہیں جو لائق تحسین ہیں البتہ اقوام متحدہ  جیسے طاقتور ادارے کو عملی اقدامات اٹھانا ہونگے، فاسد معاشی نظام نے پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے،سوشل ازم اور کیپٹل ازم بظاہر خوشنما نعروں کے ساتھ آئے مگر یہ انسانیت کو معاشی انصاف کی فراہمی یقینی نہ بنا سکے بلکہ انسانیت پہلے سے بھی بدترصورتحال سے دوچار ہوگئی اور جس کی وجہ دنیا کا فاسد اقتصای اور معاشی نظام ہے۔ اسلام جومکمل ضابطہ حیات ہے جومساوی بنیادی حقوق و معاشی انصاف کاعلمبردار ہے اور جس کی عملی تصویر حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ کی دور حکومت ہے جو عدل و انصاف کی رہتی دنیا تک مثال ہے قرآن پاک کی سورة الحشر ”مال تمہارے دولت مندوں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے “متوجہ کرتاہے کہ کیسے امیر المومنین ؑ نے اپنے دو ر حکومت میں معاشی انصاف قائم کیا اور دولت کی یکساں تقسیم ،یکساں مواقع فراہم کر کے مثال قائم کی۔

News ID 1906834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha